بھارت میں نجی گرلز ہاسٹل کے واش روم میں نصب خفیہ کیمرے برآمد

بھارت میں نجی گرلز ہاسٹل کے واش روم میں نصب خفیہ کیمرے برآمد

نئی دہلی:بھارت کے نجی گرلز ہاسٹل کے واش روم میں سے نصب خفیہ کیمرے برآمد ہونے پروالدین شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

غیر ملککی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوریڈا کی انجینئرنگ کالج کے ہاسٹل میں واقع واش روم میں لڑکی نے نصب خفیہ کیمرے دیکھے تو اس نے شور مچا دیا جس پر کالج کی تمام لڑکیاں سراپا احتجاج ہو گئیں اور ہاسٹل کالج انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

کالج انتظامیہ کے مطابق 2 دن پہلے لڑکیوں کے واش روم تک رسائی ایک پلمبر کی ہوئی تھی جس پر یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ یہ کیمرہ پلمبر کی جانب سے نصب نہ کیا گیا ہو لیکن پولیس اور کالج انتظامیہ ابھی تک مکمل حقائق کے ساتھ رپورٹ پیش نہیں کر سکی کہ گرلز ہاسٹل کے واش روم میں حفیہ کیمرے کس نے نصب کیے تھے ؂۔

دوسری جانب پریشان والدین کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈر ہے کہ واش روم میں خفیہ کیمرے نصب ہونے پر ہماری بیٹیوں کی ویڈیو یا تصویریں نہ بنائی گئی ہوں۔