دبئی میں دنیا کا پہلا زیرآب لگژری ریزورٹ تعمیر ہو گا

دبئی میں دنیا کا پہلا زیرآب لگژری ریزورٹ تعمیر ہو گا

دبئی: دبئی کو دنیا میں حیران کن تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے جانا جاتا ہے اور اب وہاں دنیا کا پہلا پرتعیش تیرتا ہوا ریزورٹ بھی جلد اس کے تاج میں نگینے کی طرح سجا نظر آئے گا۔

 

دبئی سے تعلق رکھنے والے کلائنڈائنسٹ گروپ کی جانب سے دبئی کے ساحل سے چار کلو میٹر دور تیرتے ہوئے وینس یا فلوٹنگ وینس کے نام سے دنیا کا پہلا زیرآب ریزورٹ تعمیر کیا جائے گا۔

 

یہ انوکھی تفریح گاہ لگ بھگ ڈھائی ارب درہم (71 ارب پاکستانی روپے سے زائد) مالیت سے تعمیر کی جائے گی اور وہاں روزانہ تین ہزار مہمان رہ کر اطالوی شہر وینس کی سیر کا تجربہ مشرق وسطیٰ میں کر سکیں گے۔