برطانوی ہاؤس آف کامنز نے سلمان خان کو ’گلوبل ڈائیورسٹی‘ ایوارڈ سے نواز دیا

برطانوی ہاؤس آف کامنز نے سلمان خان کو ’گلوبل ڈائیورسٹی‘ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن: سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ تاہم فلم کی ریلیز سے قبل ہی انہیں برطانوی ہاؤس آف کامنز کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ دبنگ خان کو برطانیہ کے ہاؤس آف کامنز کی جانب سے ’گلوبل ڈائیورسٹی‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ ہیرو کو یہ ایوارڈ ان کی جانب سے عالمی سطح پر عدم مشابہت اور اختلافات کو کم کرنے میں شاندار خدمات سر انجام دینے پر دیا گیا۔

سلمان خان کو یہ ایوارڈ ہائوس آف کامنز میں سب سے زیادہ عرصے تک میمبر پارلیمنٹ (ایم پی) کا اعزاز حاصل کرنے والے ایشیائی نژاد برطانوی کیتھ واز نے دیا۔

 

یاد رہے کہ سلمان خان کی رواں برس جون میں آنے والی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ میں چین اور بھارت کے سرحدی تنازع کو دکھانے سمیت دونوں ممالک کی ثقافت کو بھی دکھایا گیا تھا۔

اس سے قبل سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں بھی پاکستان اور ہندوستان کی ثقافتوں اور رہن سہن کو دکھا کر یہ دکھانے کی کوشش کی گئی تھی کہ ایک ہی خطے کے انسانوں میں کوئی اختلاف یا عدم مشابہت نہیں پائی جاتی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں