امریکا کشمیر کے دیرینہ تنازع کا حل نکالے، ملیحہ لودھی

امریکا کشمیر کے دیرینہ تنازع کا حل نکالے، ملیحہ لودھی

لاہور: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا امریکی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال سے علاقائی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن کیلئے ضروری ہے۔ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکا کشمیر کے دیرینہ تنازع کا حل نکالے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں عدم دلچسپی سے پاک امریکہ تعلقات متاثر ہوئے۔ تنازعات اور خانہ جنگی افغانستان کے مسائل کا حل نہیں۔

پاکستان افغانستان میں مذاکرات سے امن کی بحالی چاہتا ہے جبکہ پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی بھی کر رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں