دپیکا پڈوکون انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی جان کی دشمن

دپیکا پڈوکون انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی جان کی دشمن

ممبئی: فلموں میں متعدد جاندار کردار نبھانے والی بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اب اپنی اگلی فلم میں گینگسٹر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اپنی اگلی فلم ’’سپنا دیدی‘‘ میں گینگسٹر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

وشال بھردواج کی زیر ہدایت بننے والی فلم سپنا دیدی کی کہانی 80 کی دہائی کی حقیقی کردار رحیما خان کے گرد گھومتی ہے جو بھارت کے سب سے بڑے ڈان داؤد ابراہیم سے اپنے شوہر کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے ہر حد سے گزر جاتی ہے۔

فلم کی کہانی بھارتی صحافی اور مصنف ایس حسین زیدی کے مشہور ناول ’’مافیا کوئین آف ممبئی‘‘ سے ماخوذ ہے۔ فلم میں دپیکا کے ساتھ اداکارعرفان خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جو دپیکا کے بدلے میں ان کا بھر پور ساتھ دیتے نظر آئیں گے۔ فی الحال دپیکا ہدایت کار سنجے بھنسالی کی فلم پدماوتی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے فوراً بعد سپنا دیدی کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں