کراچی میں فائرنگ، ایک پولیس رضا کار جاں بحق، دوسرا زخمی

کراچی میں فائرنگ، ایک پولیس رضا کار جاں بحق، دوسرا زخمی

کراچی: شہر میں نادرن بائی پاس پر فائرنگ سے ایک پولیس رضا کار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق گزشتہ روز دونوں پولیس رضا کار اپنی ڈیوٹی ختم کرکے واپس جارہے تھے کہ انہیں سپر ہائی وے پر ناردرن بائی پاس کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

راو انوار نے بتایا کہ نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دونوں رضا کار شدید زخمی ہوئے جنہیں گلشن اقبال کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک رضا کار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ایس ایس پی کے مطابق جاں بحق رضا کار کی شناخت جمشید کے نام سے ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں