عمر اکمل کا پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا بھر پور جواب دینے کااعلان

عمر اکمل کا پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا بھر پور جواب دینے کااعلان

لاہور: عمر اکمل آج کل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں ۔گزشتہ روز عمر اکمل کی طرف سے کوچ مکی آرتھر پر انتہائی اہم الزامات لگائے گئے ۔جس کے بعد آج پی سی بی نے عمر اکمل کو شو کاز نوٹس جاری کردیا اور عمر اکمل کو سات روز میں جواب داخل کروانے کا حکم جاری کیا ۔

تاہم  اب عمر اکمل نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب بھر پور طریقہ سے دینے کا اعلان کیاہے ۔عمراکمل کا کہناہے کہ "جب غلطی پر نہیں تو ڈر کیسا"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "پہلے ہی علم تھا کہ بورڈ مجھے ذمہ دار ٹھہرائے گا"۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔