سنیپ چیٹ نے نیا زبردست فلٹر متعارف کرادیا

 سنیپ چیٹ نے نیا زبردست فلٹر متعارف کرادیا

نیویارک:سنیپ چیٹ نے پوکیمون کے شائقین کے لیے  پکاچو فلٹر متعارف کرایا ہے۔بلاشبہ پکاچو  پوکیمون گیم کا سب سے مقبول کردار ہے۔
پوکیمون کی ویب سائٹ کے مطابق پکاچو فلٹر سنیپ چیٹ صارفین کے لیے  محدود وقت کے لے دستیاب ہوگا۔ تاہم سنیپ چیٹ یا پوکیمون گیم کی مالک کمپنی نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ یہ فلٹر کب تک سنیپ چیٹ پر دستیاب ہوگا۔ اس لیے سنیپ چیٹ صارفین اب پکاچو فلٹر سے جتنی چاہیں سیلفیز بنا  کر دوستوں کو بھیج دیں تاکہ فیچر کے ختم ہونے پر استعمال نہ کرنے کا افسوس نہ ہو۔