بل گیٹس کے اثاثوں میں حیرت انگیز کمی

بل گیٹس کے اثاثوں میں حیرت انگیز کمی

نیویارک: مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے اپنے اثاثوں کا پانچ فیصد حصہ عطیہ کردیا ہے۔بل گیٹس نے اپنی 90 ارب ڈالر کے اثاثوں میں سے 4.6 ارب ڈالر کی عطیہ کیے جو کہ سال 2000 کے بعد بل گیٹس کی جانب سے عطیہ کی گئی دوسری بڑی رقم ہے۔
رپورٹس کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں شیئر عطیہ کرنے سے مائیکروسافٹ میں بل گیٹس کے شیئرز میں کافی کمی آئی ہے۔ 1996 تک مائیکروسافٹ میں بل گیٹس کے شیئرز 24 فیصد تھے جو اب کم ہو کر صرف 1.3 فیصد ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ رقم انہوں نے اپنے ہی فلاحی ادارے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن کو دی ہے۔بل گیٹس نے اس ادارے 2000 ءمیں 5 ارب ڈالر کے عطیے سے شروع کیا تھا۔اس ادارے کا مقصد عالمی سطح پر بہت طبی سہولیات کی فراہمی اور شدید غربت میں کمی کرنا ہے۔ اس کے فلاحی ادارے کو ا±ن کی طرف سے اور دیگر لوگوں کی طرف سے 40 ارب ڈالر کی رقم عطیہ کی جا چکی ہے ،جو دنیا میں کسی بھی فلاحی ادارے کوعطیہ کی گئی سب سے زیادہ رقم ہے۔