وگان: آلو اور قیمے سے بھری پائی ہوا میں اڑا دی گئی

رطانیہ کے قصبے وگان میں ہر برس پائی کھانے کا عالمی مقابلہ ہوتا ہے جس میں دنیا کے مختلف ملکوں سے زیادہ تیزی سے کھانا کھانے والے حصہ لیتے ہیں لیکن اس بار منتظمین کو ایک انوکھا خیال آیا

وگان: آلو اور قیمے سے بھری پائی ہوا میں اڑا دی گئی

وگان: برطانیہ کے قصبے وگان میں ہر برس پائی کھانے کا عالمی مقابلہ ہوتا ہے جس میں دنیا کے مختلف ملکوں سے زیادہ تیزی سے کھانا کھانے والے حصہ لیتے ہیں لیکن اس بار منتظمین کو ایک انوکھا خیال آیا۔ انہوں نے موسمیاتی غبارے کے ساتھ ایک پائی باندھ کر ہوا میں اڑا دی جو ایک لاکھ فٹ کی بلندی تک پہنچ گئی۔ اس بات کے لئے انہوں نے سول ایوی ایشن سے خصوصی اجازت حاصل کی۔ اس کا مقصد پائی پر ہوا کے دباؤ کے اثرات کا جائزہ لینا تھا تاکہ علم ہو سکے کہ کیا بلندی سے اسکی ساخت پر اثر پڑتا ہے۔ کیا پائی نرم پڑ جاتی ہے یا نہیں اور کیا اسے کھانا آسان ہو جاتا ہے کہ نہیں۔ اس تجربے کا نتیجہ آنے میں ابھی کچھ دن لگیں گے۔