تحریک انصاف کا وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف نا اہلی ریفرنس مسترد کئے جانے کا فیصلہ ماننے سے انکار

تحریک انصاف کا وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف نا اہلی ریفرنس مسترد کئے جانے کا فیصلہ ماننے سے انکار

لاہور : تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف نا اہلی ریفرنس مسترد کئے جانے کا فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے عدالتوں سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے پیر کو تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹیز کا اجلاس طلب کر لیا جس میں سپیکر کے رویے کیخلاف عوام میں جانے اور آئندہ اسمبلی اجلاسوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ق اور جماعت اسلامی سے بھی مشاورت کر کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ، قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ رانا اقبال نے بھی ایاز صادق کی طرح قانون کی بالادستی یقینی بنانے کی بجائے اپنی نوکری بچائی۔

انہوں نے کہا عدالتی فیصلے کی روشنی میں ہی شہباز شریف کیخلاف نا اہلی ریفرنس دائر کیا ، شریف خاندان کی شوگر ملوں کی غیر قانونی منتقلی پر عدالتیں اپنا فیصلہ کر چکی تھیں جس کے بعد سپیکر کو ریفرنس مسترد کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں بنتا تھا، سپیکر کی جانب سے صرف یہ کہہ کر کہ معاملہ عدالتوں میں ہے اسلئے ریفرنس مسترد کرتا ہوں در حقیقت اعتراف جرم ہے۔

میاں محمود الر شید نے مزید کہا کہ سپیکر رانا اقبال نے ریفرنس کے معاملے پر جانبداری کا مظاہرہ کیا جو ان کے منصب اور آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔
#/

مصنف کے بارے میں