ہواوے کا جدید سمارٹ فون”پی 10 “ 26 فروری کو متعارف کرانے کا اعلان

ٹیکنالوجی کے حوالے سے مشہور چینی کمپنی ہواوے نے اپنا نیا جدید سمارٹ فون ”ہواوے P10“ 26 فروری کو متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کی جانب سے یہ اعلان ایک ویڈیو کے ذریعے کیا گیا جس میں بتایا کہ بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر اس فون کو پیش کیا جائے گا۔ویڈیو میں فون کی جھلک پیش نہیں کی گئی مگر ایک ہیش ٹیگ اور دو آنکھوں کی تصویر سے یہ اشارہ ضرور دے دیا ہے کہ پی 10 بھی ڈوئل کیمرے سے لیس ہوگا جیسا اس سے پہلے پی نائن میں بھی یہ فیچر متعارف کرایا جاچکا ہے۔

ہواوے کا جدید سمارٹ فون”پی 10 “ 26 فروری کو متعارف کرانے کا اعلان

بیجنگ : ٹیکنالوجی کے حوالے سے مشہور چینی کمپنی ہواوے نے اپنا نیا جدید سمارٹ فون ”ہواوے P10“ 26 فروری کو متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کی جانب سے یہ اعلان ایک ویڈیو کے ذریعے کیا گیا جس میں بتایا کہ بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر اس فون کو پیش کیا جائے گا۔ویڈیو میں فون کی جھلک پیش نہیں کی گئی مگر ایک ہیش ٹیگ اور دو آنکھوں کی تصویر سے یہ اشارہ ضرور دے دیا ہے کہ پی 10 بھی ڈوئل کیمرے سے لیس ہوگا جیسا اس سے پہلے پی نائن میں بھی یہ فیچر متعارف کرایا جاچکا ہے۔
پی نائن کی طرح اس فون میں بھی لائیسا برانڈڈ ڈوئیل کیمرہ نظر آرہا ہے جسے گزشتہ برس ماہرین نے فوٹوگرافی کے لیے بہترین فونز میں سے ایک قرار دیا تھا۔ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ کمپنی کی جانب سے پی 10 اور پی 10 پلس متعارف کرئے جائیں گے۔ یہ دونوں 5.5 انچ کی کیو ایچ ڈی اسکرین سے لیس ہوں گے تاہم پلس ورڑن میں دونوں جانب گلیکسی ایج جیسے خم ہوں گے۔یہ فون پہلے سے بہتر چپ سیٹ سے لیس ہوں گے جبکہ 4 سے 6 جی بی ریم، 32 سے 128 جی بی اسٹوریج بھی اس کا حصہ ہوگی۔اور ہاں لیک تصاویر سے یہ تو واضح ہے کہ یہ فون تین رنگوں بلیو، گولڈ اور برائٹ گرین میں دستیاب ہوگا۔