جدید ٹیکنالوجی سے مزین ”سونی پکاچو“ جلد مارکیٹ کی زینت بنے گا

ٹوکیو: جاپان کی معروف کمپنی سونی ایک نئے اسمارٹ فونز پر کام کر رہی ہے۔ سونی کے اس اسمارٹ فون کا نام ‘پکاچو’ بتایا جا رہا ہے۔ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اس فون کو شاید MWC ایونٹ میں متعارف کروایا جاسکتا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی سے مزین ”سونی پکاچو“ جلد مارکیٹ کی زینت بنے گا

ٹوکیو: الیکٹرانکس اور دیگر ٹیکنالوجی اشیا کی بدولت دنیا بھر میں اپنا نمایاں مقام پیدا کرنے والی جاپانی کمپنی ’’سونی‘‘  ایک نئے اسمارٹ فونز پر کام کر رہی ہے۔ سونی کے اس اسمارٹ فون کا نام ‘پکاچو’ بتایا جا رہا ہے۔ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اس فون کو شاید MWC ایونٹ میں متعارف کروایا جاسکتا ہے۔
GFXBench کی لسٹنگ سے پتہ چلتا ہے کہ پکا میں 5 انچ HD ڈسپلے، 2.3 گیگا ہرٹز کا اوکٹا کورپروسیسر، 3 گیگا بائٹس ریم اور 32 گیگا بائٹس انٹرنل اسٹوریج ہوگی۔ اس میں اینڈروئیڈ 7 یا نگٹ نصب ہوگا جبکہ پچھلا کیمرا 21 میگا پکسل اور اگلا کیمرا 8 میگا پکسل ہوگا۔اس پہلے قیاس کیا جارہا تھا کہ MWC میں سونی دو درمیانے درجے کے اسمارٹ فونز جس میں جی 3112 اور جی 3221 شامل ہیں ،پیش کرسکتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ Sony G3112 میں HD ڈسپلے ہوگا اور Sony G3221 میں فل HD ڈسپلے نصب ہوگا۔