پاکستان کی تیز ترین معاشی ترقی،بھارت پیچھے رہ گیا

پاکستان کی تیز ترین معاشی ترقی،بھارت پیچھے رہ گیا

اسلام آباد:دنیا میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں کی فہرست میں پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ دیا، تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں پاکستان کا نمبر باون ہے اور بھاوت اس فہرست میں ساٹھ نمبر پر موجود ہے۔ یہ فہرست ورلڈ اکنامک فورم نے جاری کی ہے ،ناروے میں تیزی سے ہونے والی معشی ترقی کی بنیاد پر پہلے نمبر پر جگہ دی گئی ہے ،لکسمبرگ دوسرے اور سوئٹزر لینڈ فہرست میںتیسرے نمبر پر ہے۔فہرست میں برطانیہ کو اکیس، امریکا کو تیئس اور جاپان کو چوبیس نمبر پر جگہ ملی ہے۔
رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ ترقی کرنےوالی معیشتوں میں پاکستان کی اوسط تین اعشاریہ پانچ سے اوپر ہے۔پاکستان میں اوسط عمرستاون اعشاریہ آٹھ سال اور روزگار کی شرح اکیاون اعشاریہ سات فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح چھتیس اعشاریہ نوفیصد ہے ۔ یہ فہرست ورلڈ اکنامک فورم کی طرف سے ہر سال جاری کی جاتی ہے