واٹس ایپ پر نئے فراڈ کا انکشاف ، عوام خبردار رہے

واٹس ایپ پر نئے فراڈ کا انکشاف ، عوام خبردار رہے

لاہور:نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کے کے ساتھ ساتھ اس کے نقصانات بھی سامنے آتے رہتے ہیں ۔ خاص طور پر سوشل میڈیا پر تو روز نئے فراڈ کا سلسلہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔واٹس ایپ استعمال کرنے والے افرادکےلئےایک ناقابل یقین خبر آئی ہے ۔واٹس ایپ کے ذریعے ہونے والاایک نیافراڈسامنے آگیاہے جس میں واٹس ایپ صارفین کومفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کاجھانسہ دیا جاتاہے اوراس طریقے سے واٹس ایپ کے ذریعے دنیابھرمیں سب سے زیادہ صارفین کوبے وقوف بنایاجارہاہے ۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا سائٹس پر صارفین کو بے وقوف بنانے کیلئے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں جس میں ایک لنک کے ذریعے صارفین کو خصوصی دعوت دی جا رہی ہے۔ واٹس ایپ کے صارفین اس دعوت پراُس لنک پر کلک کرتے ہیں توان کے سامنے ایک پیج نمودار ہوتا ہے جس پر اس سکیم کے اصلی ہونے کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے اور صارفین سے کہا جاتا ہے کہ وہ اس لنک کو کم از کم 13 افراد کے ساتھ شیئر کریں اوراس طرح یہ فراڈمزید پھیل جاتاہے ۔

اس لنک کے کچھ سکرین شاٹس کے آخرمیں صارفین کوایک ایسا  پیغام لکھاملتاہے جس سے وہ دوسرے افراد کوبھی اس کے اصلی ہونے کابتاتے ہیں ۔اس فراڈسے بچنے کاواحد طریقہ صرف اپنے دوستوں کوآگاہی دیناہے کہ اس طرح کوئی مفت انٹرنیٹ سروس نہیں مل رہی ہےبلکہ یہ ایک فراڈ ہے ۔