بھارتی پارلیمنٹ میں مجرموں کا راج،چشم کشا انکشافات

بھارتی پارلیمنٹ میں مجرموں کا راج،چشم کشا انکشافات

نئی دہلی :بھارت میں مسلسل جمہوریت چل رہی ہے یہ فقرہ ہم مسلسل سنتے رہتے ہیں لیکن یہ صرف جمہوریت چلنے کا مسئلہ نہیں ہے، اب برطانوی نشریاتی ادارے نے بھارت کے ماہرِ سیاسیات 'میلان ویشنو" کی بھارتی جمہوریت اور جرائم کے تعلق پر کئی سالوں کی تحقیق میں سے چشم کشا انکشافات نشر کیے ہیں۔بھارتی ایوان میں 20 فیصد اراکین پر اقدامِ قتل ، تشدد اور چوری کے مقدمات ہیں۔بھارت کی یہ جمہوریت ، اب جرائم کے ساتھ نتھی ہو چکی ہے ۔ 543 کے ایوان میں 34 فیصد مجرم ہیں۔
یہ تناسب2004 کے مقابلے میں 24 فیصد جبکہ 2009 کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے ۔میلان ویشنو کہتے ہیں، مجرمانہ پس منظر رکھنے والوں کا جیتنے کا تناسب 18 فیصد ہے جبکہ دیانت دار امیدوار کا چانس صرف چھ فیصد ہوتا ہے ۔