وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آر سی سی پل ٹھوٹھہ کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آر سی سی پل ٹھوٹھہ کا افتتاح کر دیا

مظفرآباد: وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے 347.123ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے آر سی سی پل ٹھوٹھہ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پروزیر تعلیم وایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار گیلانی،وزیر سماجی بہبود محترمہ نورین عارف،ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ،چیئرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل اصغر نواز،سیکرٹریز حکومت ،سربراہان محکمہ جات اور عوام علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ٹھوٹھہ پل ایرا ء اور مظفرآباد سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تعاون سے تعمیرکیا گیا ہے جبکہ نیسپاک اور ایکس سی بی چائینہ نے پل کی تعمیر میں معاونت فراہم کی ہے۔پل سیٹلائیٹ ٹائون ٹھوٹھہ کے مقام پر دریائے جہلم پر تعمیر کیا گیا ہے۔پل کی لمبائی 110.78میٹر جبکہ چوڑائی 10.7میٹر ہے۔اس پل کی تعمیر سے جہاں ٹھوٹھہ سیٹلائیٹ ٹائون کے مکینوں کو آمد و رفت کی معیاری سہولیات میسر ہوں گی وہاں ٹھوٹھہ اور اس سے ملحقہ درجنوں دیہاتوں کے ہزاروں افراد بھی مستفید ہوں گے یہ منصوبہ تعمیر نو پروگرام کے تحت مکمل کیا گیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں