یمن میں10000 ہلاکتیں۔۔۔!!!

یمن میں10000 ہلاکتیں۔۔۔!!!

صنعاء: سعودی اتحادیوں اور حوثی باغیوں کے درمیان یمن میں جاری جنگ میں اب تک دس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں،،،اقوامِ متحدہ نے یمن کے معاملے پر توجہ دینی شروع کر دی۔ کہتے ہیں یمن کے معاملے کو جلد از جلد حل کرنا ہو گا۔

اقوام متحدہ کے مطابق یمن کے حالات اس وقت دنیا کے چند سب سے بڑے بحرانوں میں سے ایک ہے. اقوامِ متحدہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ21 ماہ سے جاری یمن کے معاملے کو جلد از جلد حل کروایا جائے.
یہ جنگ مارچ 2015 میں شروع ہوئی تھی جب سعودی فوج نے یمن کی منتخب کردہ حکومت کے خلاف بغاوت کو روکنے کے لیے ملک میں دخل اندازی کی تھی۔
اقوامِ متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ جنگ میں اب تک دس ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ 40 ہزار سے زائد زخمی ہو چکےہیں، لڑائی کے باعث ملک میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور کھانے کی بھی شدید قلت ہے۔
اقوام متحدہ کے سفیر اسماعیل اولد شیخ احمد اس ماہ کے آخر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کواس معاملے پر اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

مصنف کے بارے میں