پیر محل میں دہشت گردوں کے تعاقب میں دل جلے گرفتار

پیر محل میں دہشت گردوں کے تعاقب میں دل جلے گرفتار

پیر محل میں نوجوان نے پولیس کو دہشت گرد کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع کر دی. پولیس سار ا دن دہشت گرد کی تلاش میں ماری ماری پھرتی رہی . شام کو پتا چلا نوجوان نے اپنی بہن کو سزا دلانے کیلئے چال چلی.

تفصیلات کے مطابق احسان نامی نوجوان نے بہن کو فون پر کسی سے بات کرتے دیکھا تو طیش میں آ گیا . بہن سے فون چھینا اور پولیس کو دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع کر دی پولیس نے آﺅ دیکھا نہ تاﺅفوراً سارا علاقہ چھان مارا. سارا دن سرچ آپریشن کے باوجود کچھ ہاتھ نہ آیا تو اعلیٰ افسران کا ماتھا ٹھنکا. جس نمبر سے کسی نے دہشت گرد کی اطلاع ملی اس کا سراغ لگا لیا. پلک جھپکتے میں نوجوان تک پہنچے .اصل ماجرا سنا تو سر پیٹ کر رہ گئے .  احسان اور  اسکی بہن سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا .