چودھری نثار کے استعفے کی خبریں بے بنیاد ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں کی جانب سے وزیر داخلہ چودھری نثار کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چودھری نثار کے استعفے کی خبروں کی تردید کر دی۔

انھوں نے کہا کہ ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں کہ وہ مسلم لیگ چھوڑ رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار مسلم لیگ ن کے اہم رکن ہیں اور ان سب باتوں کا جواب پریس کانفرنس میں دیں گے۔

واضح رہے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ان کے اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات پیدا ہونے کے بعد میڈٰیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ چودھری نثار وزارت داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کی بنیادی رکنیت سے مستعفیٰ ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں