پنجاب میں خالی بوتلوں کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد کردی گئی

پنجاب میں خالی بوتلوں کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد کردی گئی

لاہور:  پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خالی بوتلوں کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد کردی۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ استعمال شدہ مشروبات اور منرل واٹر  کی خالی بوتلوں میں کیمیکل بسفنول اے پایا جاتاہے جس سے کینسر  جیسے امراض لاحق ہو سکتے ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ استعمال شدہ بوتلیں ضائع کرکے صرف ری رسائیکلنگ انڈسٹری کو دی جائیں، ہوٹل اور ریسٹورینٹس سمیت کسی بھی جگہ سے بغیر ضائع شدہ بوتلیں ملنے پر سخت کارروائی کی جائے  گی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ہدایت دی کہ ہوٹل اور ریسٹورینٹس خالی بوتلوں میں چھید کرکے انہیں ضائع کردیں۔

مصنف کے بارے میں