برطانیہ 'تیزاب گردی میں اضافہ 6ماہ میں 400سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے

برطانیہ 'تیزاب گردی میں اضافہ 6ماہ میں 400سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے

لندن:برطانیہ میں تیزاب گردی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پچھلے 6ماہ میں 400سے زائد تیزاب پھینکنے کے واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں۔سیاستدانوں اور تیزاب کے حملوں میں متاثرہ افراد نے ان حملوں میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے کے مطالبات کیے ہیں۔ اس کے علاوہ رکن پارلیمان بھی اس معاملے پر ایوان میں بحث شروع کر دی۔

نیشنل پولیس چیفس کونسل کا کہنا ہے کہ 6ماہ کے دوران برطانیہ اور ویلز میں تیزاب یا نقصان دے مواد کی مدد سے 400سے زائد حملے کیے گئے ہیں۔ برطانیہ میں پہلے سے موجود قانون کے تحت نقصان دہ تیزابی مواد سے حملے میں عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔تیزاب برآمد ہونے کی صورت میں اور اس کی مدد سے حملے کرنے کی نیت ثابت ہونے کی صورت میں 4 برس تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں