اپوزیشن کی جانب سے استعفے کا دباؤ اور جے آئی ٹی رپورٹ کا سامنا کرنے کیلئے ن لیگ کی حکمت عملی تیار

اپوزیشن کی جانب سے استعفے کا دباؤ اور جے آئی ٹی رپورٹ کا سامنا کرنے کیلئے ن لیگ کی حکمت عملی تیار

اسلام آباد: ن لیگ نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کا سامنا کرنے کے لائحہ عمل پر مشاورت مکمل کر لی۔ اہم مشاورتی اجلاس میں قانونی ماہرین نے وزیراعظم کو آج کی سماعت پربریفنگ دی اور کل کی سماعت کے حوالے سے حکمت عملی سے بھی آگاہ کر دیا۔ وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق میں بھی بیٹھک ہوئی۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ سازشیں کرنے والے عناصر ناکام ہوں گے ،مخالفین اپنا کام کرتے رہیں ،ہم اپنا کام جاری رکھیں گے ۔ پاناما کیس سماعت،جائزہ لینے کیلئےو زیراعظم ، قانونی ماہرین اور قریبی رفقاء نے سر جوڑ لئے ،اسحاق ڈاردیگر وزراء اور پارٹی کے اہم رہنما بھی بیٹھک میں شریک ہوئے۔قانونی ماہرین نے عدالتی کارروائی پر بریفنگ دی ۔

ذرائع کے مطابق غیر رسمی اجلاس میں وزیراعظم نے اگلی سماعت سے متعلق لیگل ٹیم کو ہدایات بھی جاری کیں، اپوزیشن کی جانب سے استعفے کے دباؤ کی جوابی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا-

دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے اسپیکر قومی اسمبلی کی بھی ملاقات ہوئی، موجودہ صورتحال کے تناظر میں قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے پر گفتگوہوئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ اقتدار کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں ،ہم اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کرتے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں