لاہور :پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم پر دوران کارروائی ملاوٹ مافیا کی فائرنگ

لاہور :پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم پر دوران کارروائی ملاوٹ مافیا کی فائرنگ

لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائی مہنگی پڑ گئی ۔جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپے کے دوران فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر فائرنگ کر دی گئی۔

لاہور کے علاقے کامران پارک کے قریب بارہ دری روڈ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جعلی بوتلیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران ملاوٹ مافیا نے ٹیم کے ارکان پر فائر نگ کر دی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے موقع پر پہنچ کر کاروائی جاری رکھی تو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں موجود 4 لاکھ بوتلوں کا سٹاک ضبط کر لیا گیا۔ جبکہ مالکان کے خلاف جعل سازی کے ساتھ ساتھ فائرنگ کی ایف آئی آر بھی درج کروادی گئی ہے۔
فیکٹری سے اب تک 33 لاکھ 7ہزار جعلی بوتلیں تیار کر کے فروخت کی جا چکی ہیں۔ فیکٹری کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے کر ، جعلی بوتلوں کے خریداروں کی، تلاش کا عمل بھی شروع کر دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں