خانہ کعبہ کی پہلی تصویر محمد صادق بیہ نے 1880 میں بنائی

 خانہ کعبہ کی پہلی تصویر محمد صادق بیہ نے 1880 میں بنائی

اسلام آباد:کعبہ شریف کی قدیم تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ کرہ ارض پر موجود اللہ کے اس مقدس گھر کی تصاویر بنانے کا سلسلہ بہت پرانا ہے مگر پہلی بار باقاعدہ کیمرے کی آنکھ میں بیت اللہ کو سمونے کا اعزاز مصری فوٹوگرافر محمد صادق بیہ کو حاصل ہے۔

محمد صادق بیہ نے آج سے 138برس پیشتر یعنی 1880 میں بنائی۔ عرب ٹی وی کے مطابق موصوف نے یہ تصویر اپنے سفر حجاز کے دوران بنائی اور حرمین شریفین کی زیارت کے حوالے سے چار کتابیں بھی لکھیں۔

آج سے قریبا ڈیڑھ سو برس قبل لی گئی تصاویر میں خانہ کعبہ کیغلاف کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو سیاہ ریشمی کپڑے سے تیار کیا گیا اور اس پرقرآنی آیات سنہری حروف میں منقش ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں