'نواز شریف کی نااہلی کے بعد حمزہ شہباز یا کیپٹن صفدر وزیراعظم کے امیدوار ہونگے'

'نواز شریف کی نااہلی کے بعد حمزہ شہباز یا کیپٹن صفدر وزیراعظم کے امیدوار ہونگے'

لاہور: گزشتہ رات نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ اگر سپریم کورٹ میں نواز شریف سے سوالات پوچھے جاتے تو ہمیں بھی جرح کا حق دیا جاتا لیکن اب جے آئی ٹی میں سرکاری اہلکار نواز شریف اور شہباز شریف سے کیا پوچھتیں ہیں ہمیں اس بارے میں علم نہیں لیکن یہ شریف خاندان کے لئے بڑی رعایت ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ابھی تک شریف خاندان کی جانب سے جے آئی ٹی میں کوئی بھی اضافی بیان یا دستاویزات جمع نہیں کروائی گئیں ہیں سو فیصد پرامید ہوں کہ شریف خاندان کے خلاف جے آئی ٹی فیصلہ دے گی کیونکہ ان کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں۔

نواز شریف کی نااہلی کے سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ کیپٹن صفدر اور حمزہ شہباز شریف میں سے کسی ایک کو وزیر اعظم کے عہدے کیلئے آگے لایا جا سکتا ہے۔

گزشتہ روز غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر عہدیدار نے کہا تھا اگر سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کو معزول کیا تو پارٹی نئے انتخابات کی طرف جانے کے بجائے آئندہ عام انتخابات تک نیا وزیراعظم منتخب کرے گی۔ قبل از وقت انتخابات کا آپشن جماعت میں پسندیدہ نہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں