جاپان نے وہیل مچھلی کے شکار کی اجازت دیدی

جاپان نے وہیل مچھلی کے شکار کی اجازت دیدی

ٹوکیو: جاپان نے وہیل مچھلی کے شکار کی اجازت دیدی ہے۔

ٹوکیو میں جاپان کی پارلیمان کے ایوان زیریں نے ایک مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت تحقیقی مقاصد کے لیے وہیل مچھلی کے شکار کی اجازت ہو گی۔

قانون کی منظوری کے بعد ذمہ داری حکومت کو تفویض کی گئی ہے کہ وہ وہیل مچھلی کے شکار کو جاری رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

اس قانون کے تحت، حکومت ضروری فنڈز فراہم کرے گی اور وہیل مچھلی کا شکار کرنے والے جاپانی جہازوں کی سرگرمیوں میں خلل ڈالنے والے مخالف سرگرم کارکنوں سے نمٹنے کے لیے تحقیقی مقامات پر حکام کو روانہ کیا جائے گا۔

جاپان کی جانب سے وہیل مچھلی کے شکار پر آسٹریلیا سمیت وہیل مچھلی کے شکار کے مخالف ملکوں کی تنقید بڑھتی جا رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں