آئی فون 8 پلس میں متوقع فیچر سے متعلق بڑا انکشاف

تائیوان: آئی فون کے لیے کام کرنے والی ایک تائیوانی کمپنی ’وسٹرون‘ نے کہا ہے کہ ستمبر میں ریلیز ہونے والے فون کے پلس ماڈل واٹر پروف ہوں گے اوران میں وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی ہوگی۔ اس سے قبل وسٹرون آئی فون سیون کے ماڈل بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرچکی ہے۔ تاہم اس کی خاص بات خمیدہ اوایل ای ڈی اسکرین ہے جو کناروں سے مڑا ہوا ہوگا اور وائرلیس چارجنگ کیلئے ایک چارجنگ پیڈ بھی فراہم کیا جارہا ہے۔
وسٹرون کمپنی کے سی ای او رابرٹ ہوانگ نے ایپل کے تحت ہونے والی ایک اہم میٹنگ کے بعد نئے فون کی بعض تفصیلات فراہم کرکے ان خبروں کی تصدیق کردی جو گزشتہ کئی ماہ سے نئے آئی فون کے متعلق کی جارہی تھیں۔ تاہم اس میں روایتی چارچنگ پورٹ کو ختم نہیں کیا جارہا۔
ایپل انسائیڈر نامی ایک ویب سائٹ اور دیگر ماہرین کے مطابق آئی فون 8 میں ممکنہ طور پر کچھ مزید خصوصیات بھی ہوسکتی ہیں جن میں خمیدہ شیشے والی کیسنگ، ہوم بٹن کا خاتمہ، پلاسٹک اوایل ای ڈی اسکرین اور فولڈنگ آپشن شامل ہیں جب کہ ڈیوئل لینس کیمرہ جو آگمینٹڈ ریئلٹی کو ممکن بناسکے گا۔