تھائی لینڈ میں سرکس کے مگرمچھ نے محافظ کا سر چبا ڈالا

تھائی لینڈ میں سرکس کے مگرمچھ نے محافظ کا سر چبا ڈالا

بنکاک: وحشی جانوروں کو سدھانے کے باوجود ان کے ساتھ کھیل تماشا بعض اوقات خطرناک ثابت ہوتا ہے۔ اس کی ایک تازہ مثال حال ہی میں تھائی لینڈ کے جنوبی سیاحتی جزیرہ ٴکوہ سامویٴ میں قائم ایک چڑیا گھر میں اس وقت سامنے آئی جب چڑیا گھر کے ایک محافظ نے سرکس کے کھیل کے طور پر ایک مگرمچھ کو سہلانے کی کوشش کی تو اس نے خلاف معمول محافظ کا سر اپنے جبڑوں میں لے کر چبا دیا۔

المناک واقعے کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں محافظ کا سر مگرمچھ کے جبڑوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب چڑیا گھر کے محافظ نے سرکس کے مگرمچھ کے ساتھ سیاحوں کے سامنے معمول کا کھیل شروع کیا۔

چڑیا گھر کا اہلکار اس کے مگر مچھ کے سامنے جھکا اور اپنا سر مگرمچھ کے سامنے رکھا۔ اگلے ہی لمحے مگر مچھ نے اس کا سر اپنے جبڑوں میں دبوچ لیا۔ محافظ شدت تکلیف سے چیخ پکار کرتا رہا۔

قریب تھا کہ وہ اس واقعے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا مگر مچھ نے اسے چھوڑ دیا۔ مگر مچھ کے جبڑوں میں دبائے جانے کے باعث اس کے سر میں شدید زخم آئے اور وہ ہوش و حواس بھی کھو بیٹھا۔

مصنف کے بارے میں