پولیس نے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرکے سمگلرکو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا

 پولیس نے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرکے سمگلرکو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا

صوابی:  چھوٹا لاہور پولیس نے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرکے سمگلرکو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا ۔

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پولیس نے انبار انٹرچینج پر ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ ایک مشکوک سوزوکی کوتلاشی کے لئے روکا سوزوکی کے اندر ٹپکوں میں 720لیٹر شراب برآمد کرکے ملزم عامر شہزادسکنہ حبیب کالونی ویسٹرن 2راولپنڈی کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شراب کا نمونہ لیبارٹری بھیجواکر باقائدہ طور پر اوریجنل شراب ثابت ہو ئے ملزم کے خلاف جرم 3/4POکے مقدمہ درج کرلیا گیا.

مصنف کے بارے میں