بھارت میں ماں،بیٹا اور باپ اکھٹے امتحان دینے آگئے

بھارت میں ماں،بیٹا اور باپ اکھٹے امتحان دینے آگئے

ممبئی: مشہور کہاوت ہے کہ علم حاصل کرنے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی اور بھارت سے تعلق رکھنے والے والدین نے اس کہاوت کو عملی جامہ پہنا دیا ہے۔

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع ندیاکے رہائشی 42سالہ بالارام اور ان کی 32سالہ اہلیہ کلیانی نے اپنے بیٹے کے ساتھ 12ویں جماعت میں داخلہ لیا اور اب یہ تینوں 40کلو میٹر کا فاصلہ طے کر امتحان دینے جاتے ہیں۔

تینوں والدین اور بیٹا نہ صرف ایک ہی جماعت کے طالب علم ہیں بلکہ امتحان کیلئے مضمون بھی ایک ہی جیسے چنے ہیں۔18سالہ بیٹے بپلب کا کہنا ہے کہ اسے خوشی ہے کہ اس کے والدین بھی اس کے ساتھ بورڈ کا امتحان دے رہے ہیں۔