وزراء غائب، حکومتی ارکان غیر حاضر ،اسپیکر قومی اسمبلی کا صبر بھی جواب دے گیا

وزراء غائب، حکومتی ارکان غیر حاضر ،اسپیکر قومی اسمبلی کا صبر بھی جواب دے گیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وزراء کی عدم موجودگی پر اسپیکر بھی برہم ہوگئے۔ ایاز صادق نے وزیر قانون کو وارننگ دیدی جبکہ وزیر کیڈ طارق فضل چودھری کے خلاف کارروائی کاعندیہ بھی دیا  ہے۔

ایاز صادق ایوان میں وزراء کی عدم موجودگی پر بھڑک اٹھے ،ان کا کہنا تھا آج تو ابھی تک وزیر پارلیمانی امور بھی نہیں پہنچے، اسپیکرنے میاں عبدالمنان کووزیرقانون زاہد حامد اورشیخ آفتاب کوبلا کرلانے کی ہدایت کی۔ زاہد حامد ایوان میں آئے تواسپیکر نے سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ آپ ایوان میں نہ آئیں۔
اسپیکرکا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ زاہد حامد کووارننگ دیتا ہوں جبکہ طارق فضل کےخلاف کارروائی ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  وزیرپارلیمانی امورپھرغائب ہوگئے، لگتا ہے ان کی تنخواہ کاٹنی پڑے گی۔ جس پر شیخ آفتاب نے کہا کہ جناب میں آپ کی حکم کی تعمیل میں گیا تھا، جس پرایوان میں زوردارقہقہہ گونج اٹھا ۔

مصنف کے بارے میں