مہنگائی کی شرح میں 0.49 فیصد اضافہ

مہنگائی کی شرح میں 0.49 فیصد اضافہ

اسلام آباد: ملک میں کمبائنڈ گروپ کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ پر مبنی افراط زر کی شرح میں0.49فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 17 مارچ کو اختتام پزیر ہونے والے ہفتے کے دوران کمبائنڈ گروپ کے لئے ایس پی آئی 223.36 پوائنٹ ریکارڈ کیا گیا جو اس سے پچھلے ہفتے 222.28 پوائنٹ تھا۔ گزشتہ سال اسی ہفتے کے مقابلے میں کمبائنڈ گروپ کے لئے ایس پی آئی میں 4.08 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ہفتہ وار افراط زر کا تعین 17 شہری مراکز میں 53 اشیائے ضروریہ کے بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ملک میں کم آمدنی والے طبقہ کے لئے افرط زر کی شرح میں 0.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 8 ہزار روپے ماہانہ تک کی آمدنی والے طبقہ کے لئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 212 پوائنٹ سے بڑھ کر 213.14پوائنٹ ہو گیا۔

اس کے علاوہ 8001 روپے سے 12000 روپے، 12001 روپے سے 18000 روپے، 18001 روپے سے 35000 روپے اور اس سے زائد ماہانہ آمدنی کے حامل مختلف گروپوں کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.51فیصد، 0.52 فیصد، 0.50 اور 0.46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ اس دوران 11 اشیائے ضروریہ کی اوسط قیمتوں میں کمی اور 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ دیگر 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

مصنف کے بارے میں