سرمائے کی قلت، بینکاری نظام میں ہزار ارب روپے شامل

سرمائے کی قلت، بینکاری نظام میں ہزار ارب روپے شامل

کراچی: سٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1000 ارب روپے شامل کر دیئے۔

سٹیٹ بینک اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.82 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1000 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.87 فیصد تا 5.82 فیصد سالانہ کے حساب سے 1014 ارب 45 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔

نیلامی میں شرکت کرنے والی تمام 20 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔ مرکزی بینک نے 5.82 فیصد کے حساب سے پیش کردہ کل رقم 198 ارب روپے میں سے پروریٹا کی بنیاد پر 183 ارب 55 کروڑ روپے منظور کئے۔

مصنف کے بارے میں