ترک صوبہ حکاری میں فوج نے سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ دہشت گرد کو ہلاک کر دیا

ترک صوبہ حکاری میں فوج نے سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ دہشت گرد کو ہلاک کر دیا

اسلام آباد:  ترکی کے صوبہ حکاری میں فوج نے سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ کرد دہشت گرد کو ہلاک کر دیا ۔

بدھ کو ذرائع ابلاغ نے ترک فوج کے حوالہ سے بتایا کہ صوبہ کے وسطی شہر میں فوج کرد باغیوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن کر رہے تھی کہ اسی دوران ایک کرد باغی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والی لڑائی میں مارا گیا ۔

فورسز نے ہلاک ہونے والے کرد دہشت گرد کی ایم 16 رائفل بھی بر آمد کر لی ہے واضح رہے کہ کرد باغیوں نے جو لائی 2015 سے ترکی میں علیحدہ کرد علاقہ کے لئے جدو جہد شروع کر رکھی ہے جس کے دوران اب تک ترکی کے 1200 فوجی ، خواتین اور بچے ہلاک ہو چکے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں