مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی عروج پر

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی عروج پر

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی عروج پر پہنچ چکی ہے۔75 سالہ بزرگ بھی تحریک آزادی کے لیے قربان ہوگئے۔

دو ہفتے قبل قابض فوج کے آنسو گیس کے شیلوں کا نشانہ بننے والے غلام محمد خان تحریک آزادی کے شہیدوں کے ساتھ جا ملے۔سری نگر میں ہزاروں افراد نے غلام محمد خان کے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔کشمیری نوجوانوں نے بھارت مخالف نعرے لگائے اور آزادی کی صدائیں بلند کیں۔
سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیر نہ تو بھارت کا حصہ تھا نہ ہی ہو گا ۔قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران کئی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔مسلسل 132 روز سے نافذ کرفیو ، اشیا خودونوش کی قلت اور سردی کی شدت نے کشمیریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

مصنف کے بارے میں