واٹس ایپ آڈیو اور وڈیو کال کیلئے نیا فیچر متعارف کروائے گا

واٹس ایپ آڈیو اور وڈیو کال کیلئے نیا فیچر متعارف کروائے گا

سان فراسسکو: واٹس ایپ اپنے صارفین کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کروا رہی ہے۔ حال ہی میں ایک نیا فیچر معتارف کروایا گیا جس میں ڈیلیٹ میسیج کا آپشن دیا۔ اور اب کمپنی ایک نئے فیچر پر کام کر رہی ہے جس میں آپ بلاکسی تعطل کے آڈیو کال کو ؤیڈیو کال میں منتقل کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ پر ملین لوگ روزانہ کال پر ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں۔یہ کال آڈیو اور ویڈیو دونوں صورتوں میں کر سکتے ہیں ۔ لیکن اگر آپ آڈیو کال کر رہے ہیں تو اس کال کو ویڈیو میں منتقل نہیں کر سکتے لیکن اب کمپنی ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے جس میں آپ آڈیو کال کو ویڈیو کال میں آسانی سے منتقل کر سکیں گے۔نئے فیچر میں یاک بٹن کا اضافہ کیا جائے گا جس کے ذریعے صارف آڈیو کال کو ویڈیو کال میں میں منتقل کر سکے گا۔تاہم کمپنی نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ یہ فیچر اسی وقت کارآمد ہو گا جس کوئی دوسرا شخص اس کی اجازت دے گا۔اس فیچر کے بی ٹا(آزمائشی) ورژن پر کام شروع کر دیاہے ،تجرباتی مراحل کے بعد اس باقاعدہطور پر اینڈرئیڈ ایپ میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔