اسپتال میں ڈاکٹر کی غیرموجودگی کے باعث خاتون نے سڑک کنارے بچی کو جنم دیدیا

اسپتال میں ڈاکٹر کی غیرموجودگی کے باعث خاتون نے سڑک کنارے بچی کو جنم دیدیا

 لاہور: پنجاب میں گڈگورنس کی باتیں بہت کی جاتی ہیں لیکن عملاَََ ایسا کوئی اقدام نظر نہیں آتا ۔ اسکولوں اور اسپتالوں کی حالت دیکھ کر لگتا ہے کہ بات صرف دعوؤں اور وعدوں تک محدود ہےمسلم لیگ ن کے گھر رائیونڈ  اور خادم اعلیٰ کے پنجاب میں خاتون نے سڑک پر بچی کو جنم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق  رائیونڈ میں بھٹہ مزدور محمد عامر زچگی کے لیے صبح ساڑھے 7 بجے اپنی اہلیہ کو ایمرجنسی کی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لایا۔ اسپتال پہنچنے پرعملے نے بتایا کہ ڈاکٹرز موجود نہیں ہیں جس کے باعث خاتون نے اسپتال کے باہر ہی سڑک پر بچی کوجنم دے دیا۔

ریسکیوکے عملے نے زچگی کے بعد خاتون کولاہورکے اسپتال منتقل کردیا جہاں خاتون اور بچی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ رائیونڈ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال 60  بیڈ پر مشتمل ہے جو وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی زیرنگرانی 70 کروڑ میں تعمیرکیا گیا تھا ۔