پاک ترک تعلقات کو انفرادی شخصیات پر نہیں پرکھ سکتے، رانا ثنا اللہ

پاک ترک تعلقات کو انفرادی شخصیات پر نہیں پرکھ سکتے، رانا ثنا اللہ

لاہور: لاپتہ ترک شہریوں کے ترکی پہنچنے کے معاملے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ترکی میں انقلاب کے بعد ترک سفیر سے رابطے میں ہیں اور پاک ترک سکولوں میں ترک سٹاف کلیئرنس کے بعد رکھا جائے گا۔

صوبائی وزیر قانون نے کہا ترکی اور پاکستان کے تعلقات کو انفرادی شخصیات پر نہیں پرکھ سکتے اور کسی بھی ملک میں فیصلہ ایگزیکٹو کا ہوتا ہے۔ ترک شہریوں سے متعلق فیصلہ ان کے ملک کو ہی کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا احتساب عدالت کے جج کہتے ہیں انہیں 6 ماہ میں ہی فیصلہ کرنا ہے تاہم لوگ اشتہاری ہو کر اسلام آباد میں گھوم پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے یہاں ہر کسی کو اظہار رائے کا حق ہے اور ہر کسی کو حق ہے کہ تبصرہ کر سکے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں