مریم نواز نے فی الحال لندن روانگی کا ارادہ ملتوی کر دیا

مریم نواز نے فی الحال لندن روانگی کا ارادہ ملتوی کر دیا

لاہور: مریم نواز کا این اے 120 کا معرکہ سر کرنے کے بعد پارٹی کو فعال رکھنے کا مشن جاری ہے اور سیاست میں فل ٹائم اِن رہنے کی حکمت عملی بنا لی۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مریم نواز کو پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو متحرک رکھنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

نواز شریف کی عدم موجود گی میں مریم نواز لیگی ارکان اسمبلی، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے رابطے میں رہیں گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے مریم نواز اگلے کچھ دن تک لندن نہیں جائیں گی اور ہفتے میں دو دن وہ لاہور کے مختلف حلقوں کا دورہ بھی کریں گی۔

گزشتہ روز این اے 120 ضمنی الیکشن کی کامیابی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کرنے کیلئے مزنگ لاہور کا دورہ کیا تھا۔ این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں بیگم کلثوم نواز کی جیت کے بعد مریم نواز نے حلقہ میں یہ پہلا دورہ کیا ۔

یاد رہے اپنی والدہ کی علالت کے باعث مریم نواز نے انتخابی مہم بھی تنہا چلائی تھی اور ان کے مدمقابل امیدواروں کو ٹف ٹائم دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں