محمد حفیظ نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

محمد حفیظ نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔ محمد حفیظ نے اپنے  ون ڈےکیریئر  میں 1200 اوورز کیے جن میں انہوں نے نو بال نہیں کی ۔سری لنکا کیخلاف کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں میچ میں محمد حفیظ کے اپنے کوٹے کے مقررہ 10 اوورز میں 24 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔قومی ٹیم نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں32 رنز سے شکست دی ہے ۔

محمد حفیظ نے تاحال پاکستان کی جانب سے 192 میچز کھیلے جن میں انہوں نے 135 وکٹیں حاصل کی ۔ آف اسپنر بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کیخلاف عمدہ باؤلنگ میں اپنی مثال آپ ہیں اور نئی گیند سے بھی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچایا ہےمحمد حفیظ کے کیرئیر کو زوال اس وقت آیا جب2015 میں ان پر باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے ایک سال کیلئے گیند بازی کرنے پر پابندی لگ گئی۔ سال بعد انہوں نے اپنے باؤلنگ ایکشن کو ٹھیک کیا اور اب وہ ٹیم کی کامیابی میں اپنی باؤلنگ سے اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔