آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ملک کے بالائی علاقوں میں موسم تبدیل ہوگیا ہے کہ جبکہ کچھ میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرمی بڑھنے کا امکان ہے ۔جمعہ اور ہفتہ کوشہر کا درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کے کم دبا کا سسٹم وسطی بھارت کی جانب بڑھ رہا ہے، جسکے باعث کراچی میں گرمی بڑھے گی۔ مطلع صاف رہنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شمالی یا جنوب مغربی ہوا 8 سے 10 ناٹ کی رفتارسے چلنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کم سے کم درجہ حرارت 22.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔