مریم نواز شریف کے میڈیا سیل کے 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

مریم نواز شریف کے میڈیا سیل کے 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا


اسلام آباد:سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے میڈیا سیل کے 5افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے سرکاری خرچ اور کروڑوں اربوں روپے کی لوٹ مار کر کے ایک میڈیا سیل قائم کیا جس کے بعد اس میڈیا سیل کا ہیڈ کوارٹر پاکستان سے شفٹ کر کے دبئی لے گئیں۔اس میڈیا سیل کے افراد نے ملک کے اداروں بالخصوص فوج اور عدلیہ پر کیچڑ اچھالنے کی ایک منظم مہم چلائی تھی، ان میں سے پانچ عدد افراد کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے،


یہ وہ لوگ ہیں جو براہ راست ملوث ہیں، ان میں سے ایک میڈیا سیل فوج کو گالیاں دیتا تھا ، پولیس حراست میں گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کیا ہے کہ ہم نے کس نے کہنے پر یہ کام کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق یہ لوگ مریم نواز کو براہ راست خبریں دیتے تھے جبکہ میڈیا سیل کے مزید چھبیس لوگوں کو بھی اس ضمن میں شناخت کیا گیا ہے جن کی گرفتاری بھی جلد ہو گی۔