فرانس میں خواتین پر فقرہ کسنے یا سیٹی بجانے پر جرمانہ ہو گا

فرانس میں خواتین پر فقرہ کسنے یا سیٹی بجانے پر جرمانہ ہو گا

پیرس: فرانس میں خواتین پر سرعام فقرے کسنے، سیٹی بجانے یا غیر اخلاقی اشارے بازی سے نمٹنے کیلئے نئے قانون کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا۔نئے قانون کے تحت فحش اشارے کرنیوالوں کو موقع پر جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

نئے قانون کی روح رواں 34 سالہ وزیر قانون مارلین شیپا ہیں۔ انہوں نے کہا ایسے قانون کی سخت ضرورت تھی کیونکہ موجودہ قوانین میں گلیوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کی کوئی تعریف نہیں ۔

نئے قانون کی تیاری کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوکہ ہراساں کی تعریف اور جرمانے کے تعین کیلئے پولیس اور مجسٹریٹس کیساتھ ملکر کام کررہی ہے ۔

مصنف کے بارے میں