لاکھوں روپے مالیت کے 9 فالکن قطر سمگل کرنے کی کوشش ناکام، قطری شہری گرفتار، 10 لاکھ روپے جرمانہ وصول

لاکھوں روپے مالیت کے 9 فالکن قطر سمگل کرنے کی کوشش ناکام، قطری شہری گرفتار، 10 لاکھ روپے جرمانہ وصول

لاہور:  ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب خالد عیاض خان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈلائف گوجرانوالہ ریجن عبدالشکورمنج   کی سربراہی میں تشکیل دئیے گئے ویجیلنس سکواڈ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ لاہور پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے مالیت کے 9 پیری گرین فالکن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے اور قطری شہری احمد حسین علی محمد السادہ کو گرفتار کر کے 10 لاکھ روپے محکمانہ معاوضہ وصول کر لیا ہے۔

یاد  رہے کہ محکمہ کی تاریخ میں آج تک اتنی بڑی رقم بطورمحکمانہ معاوضہ وصول نہیں کی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف عبدالشکور منج نے ہمراہ دیگر سٹاف علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر خفیہ اطلاع پر اے ایس ایف حکام کی مدد سے انٹرنیشنل ہولڈ بیگج سرچ کاؤنٹرایک قطری شہری کے بیگ سے 9پیری گرین فالکن برآمد کرلیے جو غیر قانونی طور پربغیر امپورٹ /ایکسپورٹ لائسنس قطر لے جائے جارہے تھے ۔ ملزم کے پاس قطر ایمبسی یا منسٹری آف فارن افےئرز کا کوئی اجازت نامہ بھی نہیں تھا ۔

سربراہ ویجلنس سکواڈ نے ملزم کا وائلڈلائف ایکٹ کے تحت چالان کرکے پیری گرین فالکن قبضے میں لیکر قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اعزازی گیم وارڈن شاہ رخ بٹ نے ملزم احمد حسین علی محمد السادہ کی طرف سے محکمانہ معاوضہ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے 10 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں