مشال خان کے بہیمانہ قتل کی بلوچستان اسمبلی میں شدید مذمت

مشال خان کے بہیمانہ قتل کی بلوچستان اسمبلی میں شدید مذمت

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں مشال خان کے بہیمانہ قتل کی بھر پور مذمت کی گئی ،، بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف قرارداد بھی منظور کی گئی۔

ولی خان یونیورسٹی مردان کے طالب علم مشال خان کے قتل کا واقعہ پوائنٹ آف آرڈر پر زیربحث آیا ۔ اراکین اسمبلی کی ایک بڑی تعداد نے اس واقعے کی مذمت کی ۔ صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال اور دیگر ارکان نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشال خان کا قتل اسلامی اقداراور روایات کے منافی ہے ۔ اس دردناک واقعہ سے دنیا بھر میں ملک کا وقارمجروح ہوا۔
اجلاس میں بلوچستان میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف ایک قرارداد پیش کی گئی ۔ اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ سے بلوچستان بری طرح سے متاثر ہورہا ہے۔اجلاس میں نابالغ بچوں کی شادی کے امتناع سے متعلق قانون کا مسودہ بھی منظوری کے لیے پیش کیا گیا ۔بعد میں اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردیا گیا۔

مصنف کے بارے میں