پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور صوبائی وزیر افتخار جھگڑا انتقال کر گئے

پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور صوبائی وزیر افتخار جھگڑا انتقال کر گئے

پشاور :پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور سابق صوبائی وزیر افتخار جھگڑا انتقال کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق  افتخار جھگڑا کی طبعیت ناساز تھی ۔افتخار جھگڑا کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ افتخار جھگڑا پیپلز پارٹی کے رہنما رہے جس کے بعد انہوں نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

افتخار جھگڑا سابق صوبائی وزیر تعلیم بھی تعینات رہے تھے۔