آسٹریلیا نے ویزوں پر پابندی عائد کر دی

آسٹریلیا نے ویزوں پر پابندی عائد کر دی

میلبرن: آسٹریلوی حکومت نے آسٹریلوی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر غیر ملکی ویزے جاری کرنے بند کر دیئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلوی حکام نے شروع کیئے جانے والے پروگرام 457 پر فوری پابندی عائد کی ہے ۔
آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ” ہمارے ملک میں لاکھوں غیر ملکی ہیں ،لیکن آسٹریلوی شہریوں کو موقع دینا چاہتے ہیں ۔وہی ہماری پہلی ترجیع ہیں اسلییے ہم پروگرام 457پرغیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر رہے ہیں“۔
واضح رہے کہ اس پرورگرام کے تحت 95000ویزے جاری کیئے تھے ۔ ستمبر تک 95,757افراد کو پروگرام 457کے تحت ویزے جاری کیے گئے تھے ۔