شرجیل خان نے کرکٹ چھوڑ کر باکسنگ کی پریکٹس شروع کردی

شرجیل خان نے کرکٹ چھوڑ کر باکسنگ کی پریکٹس شروع کردی

حیدر آباد :سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے نتیجے میں معطل ہونے والے کرکٹر شرجیل خان نے باکسنگ کی ٹریننگ شروع کردی ۔

تفصیلات  کے مطابق پاکستان سپرلیگ سیزن ٹو  میں سپاٹ فکسنگ کیس کے سامنے آنے کے بعد  معطل ہونے والے کرکٹر شرجیل خان  کی نئی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے  ۔

سپاٹ فکسنگ کیس میں خیال کیا جا رہاہے کہ ان کے خلاف پی سی بی ٹربیونل میں کیس کی سماعت ہوئی جس کے فیصلہ بھی کچھ دنوں میں متوقع ہے ۔

تاہم حال میں سامنے آنے والی ایک ویڈ یو میں شرجیل خان کو سابق قومی باکسر زاہد بلوچ کے ساتھ باکسنگ ٹریننگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے کرکٹ کو چھوڑ کر باکسنگ رنگ کو جوائن کر لیا ہے ۔

7a597003c305fbaaf3bfe1088a24b2f8