پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، اعزازچوہدری

پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، اعزازچوہدری

اسلام آباد: امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور امریکا کی نئی پالیسی میں پاکستان کے کردار کا اعتراف ہونا چاہیے۔امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے واشنگٹن میں گزشتہ روز امریکی وزیرخارجہ، قومی سلامتی مشیر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں ، جس میں انہوں نے امریکی حکام کو پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف کردار سے آگاہ کیا اور افغانستان میں امریکی سفیر کے الزامات کے جواب دیئے۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، پاکستان اور افغانستان نے کچھ مشترکہ آپریشن کئے لیکن کچھ نہیں نکلا اورامریکا کی نئی پالیسی میں پاکستان کے کردار کا اعتراف ہونا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں